جنگلات کی حفاظت اور ان کو تباہ ہونے سے بچانا صوبوں کی ذمہ داری ہے، وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ ماحولیاتی منصوبوں کے اطلاق کے لئے تمام وفاقی یونٹوں کو تعاون فراہم کیا جائے گا تاکہ موسمی تبدیلیوں کا مقابلہ کیا جاسکے۔ جمعہ کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس کو انہوں نے بتایا کہ ماحولیات کا شعبہ اگرچہ صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے لیکن وزارت …

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ ماحولیاتی منصوبوں کے اطلاق کے لئے تمام وفاقی یونٹوں کو تعاون فراہم کیا جائے گا تاکہ موسمی تبدیلیوں کا مقابلہ کیا جاسکے۔ جمعہ کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس کو انہوں نے بتایا کہ ماحولیات کا شعبہ اگرچہ صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے لیکن وزارت موسمیاتی تبدیلی نے ہمیشہ ان کی حمایت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر جنگلات خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موجود ہیں اور یہاں پر درختوں کی کٹائی تجارتی بنیادوں پر کی جاتی ہے ۔ یہ متعلقہ صوبوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ جنگلوں کی حفاظت کریں اور ان کو تباہ ہونے سے بچائیں ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام الناس کو میڈیا کے ذریعے موسمیاتی تبدیلیوں کے مسئلے سے آگاہ کیا جائے ۔ اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ موسمیاتی تبدیلی پر ایک معاون کمیٹی تشکیل دی جائے جس میں پارلیمنٹیرین بھی شامل ہوں تاکہ اس اہم مسئلہ پر بہترین معاونت فراہم کی جا سکے۔ قائمہ کمیٹی کے ارکان نے وفاقی وزیر کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کی پر عزم کوششوں پر ان کو سراہا ۔

Leave a Reply