اسلام آباد ۔ 05 اپریل (اے پی پی) جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل زبیر محمود حیات نے صدر پاکستان کی جانب سے پاکستان سٹرٹیجک اداروں میں کام کرنے والے معروف سائنسدانوں اور انجینئروں کو سول اعزازات عطاءکئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں اعزاز تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی جس میں ان سائنسدانوں اور انجینئروں کو اپنے متعلقہ شعبوں میں شاندار خدمات …
جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں تقریب‘ چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے معروف سائنسدانوں اور انجینئرز کو سول اعزازات سے نوازا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 05 اپریل (اے پی پی) جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل زبیر محمود حیات نے صدر پاکستان کی جانب سے پاکستان سٹرٹیجک اداروں میں کام کرنے والے معروف سائنسدانوں اور انجینئروں کو سول اعزازات عطاءکئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں اعزاز تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی جس میں ان سائنسدانوں اور انجینئروں کو اپنے متعلقہ شعبوں میں شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ جن سائنسدانوں اور انجینئروں کو اعزازات سے نوازا گیا ان میں 10 کو ستارہ امتیاز، 19 کو تمغہ حسن کارکردگی اور 4 کو تمغہ امتیاز عطاءکیا گیا۔







