جوبائیڈن کا کشمیریوں کیلئے آواز اٹھانا پاکستان کی کامیابی ہے اور پاکستانی موقف کی جیت ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکی سابق نائب صدر جوبائیڈن کا کشمیریوں کیلئے آواز اٹھانا پاکستان کی کامیابی ہے اور پاکستانی موقف کی جیت ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں وزیرخارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرپرپاکستان کابیانیہ دنیا تسلیم کر رہی ہے۔ امریکی سابق نائب صدر جوبائیڈن نے آج کشمیریوں کے حق میں بیان دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر …

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکی سابق نائب صدر جوبائیڈن کا کشمیریوں کیلئے آواز اٹھانا پاکستان کی کامیابی ہے اور پاکستانی موقف کی جیت ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں وزیرخارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرپرپاکستان کابیانیہ دنیا تسلیم کر رہی ہے۔ امریکی سابق نائب صدر جوبائیڈن نے آج کشمیریوں کے حق میں بیان دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر پر دنیا اب پاکستان کے مو¿قف کی تائیدکر رہی ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جوبائیڈن نے آج کشمیریوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی۔ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ جوبائیڈن کا کشمیریوں کیلئے آواز اٹھانا پاکستان کی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بتدریج دنیا کے سامنے اپنا مو¿قف پیش کرتا آیا ہے۔

مزید خبریں