جون کے دوران خوراک کی بین الاقوامی قیمتوں میں 1.3 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، عالمی ادارہ برائے خوراک و زراعت

اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) جون 2018ءکے دوران خوراک کی بین الاقوامی قیمتوں میں 1.3 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت (یو این ایف اے او) کی رپورٹ کے مطابق مئی 2018ءکے مقابلہ میں جون 2018ءکے دوران خوراک کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کا بنیادی سبب عالمی مارکیٹوں میں مکئی اور گندم کی قیمتوں میں …

اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) جون 2018ءکے دوران خوراک کی بین الاقوامی قیمتوں میں 1.3 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت (یو این ایف اے او) کی رپورٹ کے مطابق مئی 2018ءکے مقابلہ میں جون 2018ءکے دوران خوراک کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کا بنیادی سبب عالمی مارکیٹوں میں مکئی اور گندم کی قیمتوں میں ہونے والی کمی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2017ءکے مقابلہ کے مقابلہ میں 2018ءکے دوران اناج کی بین الاقوامی پیداوار میں 2.4 فیصد یعنی 64.5 ملین ٹن کی کمی واقع ہوئی ہے اور رواں سال اناج کی عالمی پیداوار 2.586 ارب ٹن ریکارڈ کی گئی ہے۔ یو این ایف اے او کی رپورٹ کے مطابق رواں سال 2018ءمیں اناج کی عالمی پیداوار میں کمی کا بنیادی سبب مکئی کی پیداوار میں کمی ہے۔