اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال جون 2016ءکے دوران چاول کی ملکی برآمدات میں تقریباً 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جون 2016ءکے دوران چاول کی قومی برآمدات کا حجم 50 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ جون 2015ءکے دوران چاول کی برآمدات سے 46 ملین ڈالر …
جون کے دوران چاول کی برآمدات میں 40 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال جون 2016ءکے دوران چاول کی ملکی برآمدات میں تقریباً 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جون 2016ءکے دوران چاول کی قومی برآمدات کا حجم 50 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ جون 2015ءکے دوران چاول کی برآمدات سے 46 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا اس طرح جون 2015ءکے مقابلہ میں جون 2016ءکے دوران چاول کی قومی برآمدات میں تقریباً 4 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔








