کراچی۔10جون (اے پی پی):اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مئی 2022 میں 2.3ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی آمد کے ساتھ کارکنوں کی ترسیلات زر نے جون 2020 سے مسلسل2ارب ڈالر سے زائد کی سطح پر رہنے کا سلسلہ برقرار رکھا ہے۔ نمو کے لحاظ سے ترسیلات زرمیں ماہ بہ ماہ بنیاد پر 25.4 فیصد اور سال بہ سال بنیاد پر6.9فیصد کمی ہوئی، جس …
جون 2020 سے ترسیلات زر کا2 ارب ڈالر سے زائد کی سطح پر رہنے کا سلسلہ برقرار

مزید خبریں
کراچی۔10جون (اے پی پی):اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مئی 2022 میں 2.3ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی آمد کے ساتھ کارکنوں کی ترسیلات زر نے جون 2020 سے مسلسل2ارب ڈالر سے زائد کی سطح پر رہنے کا سلسلہ برقرار رکھا ہے۔
نمو کے لحاظ سے ترسیلات زرمیں ماہ بہ ماہ بنیاد پر 25.4 فیصد اور سال بہ سال بنیاد پر6.9فیصد کمی ہوئی، جس سے بڑی حد تک عید کے بعد معمول کے مطابق موسمی کمی اور اس کی طویل چھٹیوں کی عکاسی ہوتی ہے۔
مالی سال22 کے ابتدائی 11 مہینوں میں ترسیلات زر 6.3فیصد (سال بہ سال)نمو کے ساتھ مجموعی طور پر28.4ارب ڈالر رہیں۔ مئی 2022 میں ترسیلات زر کے اہم ذرائع میں سعودی عرب سے 542ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات 435ملین ڈالر، برطانیہ 354ملین ڈالراور امریکہ سے 233ملین ڈالرشامل ہیں۔








