اسلام آباد ۔ 07 اگست (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ 7جولائی2017 کو نیویارک میں ووٹ کے ذریعے اختیار کئے گئے جوہری ہتھیاروں کی ممانعت کے معاہدے میں ضروری شرائط کو پورا نہیں کیا گیا۔پاکستان نے دیگر تمام جوہری ممالک کی طرح ان مذاکرات میں حصہ نہیں لیا اور وہ اس معاہدے کا رکن نہیں بن سکتا۔اس لئے اس معاہدے کے تحت خود کو کسی قسم کی ذمہ …
جوہری ہتھیاروں کی ممانعت کے معاہدے میں ضروری شرائط کو پورا نہیں کیا گیا، پاکستان اس معاہدے کا رکن نہیں بن سکتا، ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07 اگست (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ 7جولائی2017 کو نیویارک میں ووٹ کے ذریعے اختیار کئے گئے جوہری ہتھیاروں کی ممانعت کے معاہدے میں ضروری شرائط کو پورا نہیں کیا گیا۔پاکستان نے دیگر تمام جوہری ممالک کی طرح ان مذاکرات میں حصہ نہیں لیا اور وہ اس معاہدے کا رکن نہیں بن سکتا۔اس لئے اس معاہدے کے تحت خود کو کسی قسم کی ذمہ داریوں کا پابند نہیں سمجھتا۔ پیر کو دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیاکہ پاکستان جوہری ہتھیاروں پر عالمگیر، قابل تصدیق اور غیر امتیازی جامع کنونشن کی تکمیل کے ذریعہ جوری ہتھیاروں سے پاک دنیا کے مقصد کے لئے پر عزم ہے۔








