جھل مگسی میں درگاہ فتح پور پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت،دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ ریاست پوری طاقت کے ساتھ ایسے عناصر کے ساتھ نمٹے گی،وزیرداخلہ پروفیسر احسن اقبال

جھل مگسی میں درگاہ فتح پور پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت،دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ ریاست پوری طاقت کے ساتھ ایسے عناصر کے ساتھ نمٹے گی،وزیرداخلہ پروفیسر احسن اقبال اسلام آباد ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی) وزیرداخلہ پروفیسر احسن اقبال نے بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں درگاہ فتح پور پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا …

جھل مگسی میں درگاہ فتح پور پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت،دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ ریاست پوری طاقت کے ساتھ ایسے عناصر کے ساتھ نمٹے گی،وزیرداخلہ پروفیسر احسن اقبال

اسلام آباد ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی) وزیرداخلہ پروفیسر احسن اقبال نے بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں درگاہ فتح پور پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ ریاست پوری طاقت کے ساتھ ایسے عناصر کے ساتھ نمٹے گی۔ انہوں نے خودکش دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی جاں بحق ہونے والوں کے ورثاءکو یہ صدمہ صبر اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے انہوں نے زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اسلام کے دشمن ہیں پاکستانی قوم ہشت گردی کے عفریت کے خلاف متحد ہے ۔

Leave a Reply