جیل میںنظربندوں پر حملے نے ایک بار پھر کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی کوبے نقاب کر دیا ہے ،یاسین ملک

سرینگر ۔ 4 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے بارہمولہ سب جیل میں کشمیری نظربندوں پر حملے اور ان کی ابتر حالت پرشدید تشویش ظاہر کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ بارہمولہ سب جیل میں نظربندوں پر حملے نے ایک بار پھر جموں کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی کے …

سرینگر ۔ 4 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے بارہمولہ سب جیل میں کشمیری نظربندوں پر حملے اور ان کی ابتر حالت پرشدید تشویش ظاہر کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ بارہمولہ سب جیل میں نظربندوں پر حملے نے ایک بار پھر جموں کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی کے مکروہ چہرے کو عیاں کردیا ہے۔انہوںنے کہاکہ نام نہاد حکمرانوں نے نہ صرف پورے کشمیر کو ایک بدترین کنسنٹریشن کیمپ میں بدل دیا ہے بلکہ جیلوں میںغیر قانونی طورپر نظربند کشمیریوںکی زندگیوں کو بھی اجیرن بنادیا ہے۔

Leave a Reply