جی ڈی ایس کی مد میں سندھ کو 34 ارب روپیہ دیئے ہیں، اگر صوبائی حکومت ان پیسوں سے سکیمیں بنانا چاہتی ہے تو بنا ئے،وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گیس ڈویلپمنٹ سرچارج (جی ڈی ایس) کی مد میں اس سال ہم نے سندھ کو 32 سے 34 ارب روپیہ دیئے ہیں، اور اگر سندھ حکومت ان پیسوں سے سندھ میں سکیمیں بنانا چاہتی ہے تو بنا ئے۔گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں …

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گیس ڈویلپمنٹ سرچارج (جی ڈی ایس) کی مد میں اس سال ہم نے سندھ کو 32 سے 34 ارب روپیہ دیئے ہیں، اور اگر سندھ حکومت ان پیسوں سے سندھ میں سکیمیں بنانا چاہتی ہے تو بنا ئے۔گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے ذاتی طور بھی وزیراعلی سندھ کو کئی دفعہ سارا نظام سمجھایا ہے کہ یہ کس طرح چلتا ہے لیکن اس کے باوجود مراد علی شاہ کے بیان پر مجھے بہت حیرانگی ہوئی ہے۔ یہ جو اخبارات میں آ رہا ہے کہ فلاں نے کنکشن دے دئیے ،ان میں کوئی صداقت نہیں بلکہ یہ تو ایک سکیم ہے جسے سوئی نادرن اور سوئی سدرن مل کر کرتے ہیں اور ان میں کوئی رکاوٹ بھی نہیں ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سوئی نادرن اور سوئی سدرن میں اربوں روپیہ ماضی میں بھی لگتا رہا ہے اور اب بھی لگ رہا ہے یہ کوئی نئی بات تو نہیں۔

Leave a Reply