حج آپریشن کا آغاز ہوگیا، لاہور اور اسلام آباد کے ائیرپورٹس سے پروازیں مدینہ منورہ کے لیے روانہ

اسلام آباد ۔ 04 جولائی (اے پی پی) پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز ہوگیا اور پہلی حج پروازیں لاہور اور اسلام آباد کے ائیرپورٹس سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگئیں۔ لاہور سے پہلی پرواز 214 عازمین حج کو لے کر صبح 4 بج کر 45 منٹ پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے مدینہ منورہ روانہ ہوئی صوبائی وزیر مذہبی امور سعید الحسن سمیت دیگر حکام نے عازمین …

اسلام آباد ۔ 04 جولائی (اے پی پی) پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز ہوگیا اور پہلی حج پروازیں لاہور اور اسلام آباد کے ائیرپورٹس سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگئیں۔ لاہور سے پہلی پرواز 214 عازمین حج کو لے کر صبح 4 بج کر 45 منٹ پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے مدینہ منورہ روانہ ہوئی صوبائی وزیر مذہبی امور سعید الحسن سمیت دیگر حکام نے عازمین حج کو رخصت کیا۔اسلام آباد سے پہلی حج پرواز ایس وی 719 دس بجکر 55 منٹ پر 350 عازمین کو لے کر مدینہ کیلئے روانہ ہوئی، سعودی سفیر اور وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے عازمین حج کو الوداع کیا۔روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت اسلام آباد ائیر پورٹ پر عازمین حج کی امیگریشن کا آغاز بھی ہوا، اس منصوبے کے ذریعے اسلام آباد ائیر پورٹ کے 10 خصوصی کاونٹرز کو مدینہ اور جدہ ائیر پورٹ سے لنک کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply