حج فلائٹ آپریشن (آج) سے شروع ہوگا، وفاقی وزرا غلام سرور خان اور ڈاکٹر نور الحق قادری عازمین کو رخصت کریں گے

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) حج 2019ءکے لئے فلائٹ آپریشن کا آغاز آج (جمعرات کو ) ہوگا۔ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پہلے حج پرواز کو ایوی ایشن ڈویژن کے وفاقی وزیر غلام سرور خان اور وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری رخصت کریں گے۔ وزارت مذہبی امور کی طرف سے حج پروازوں کے حوالے سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق جمعرات 4 جولائی …

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) حج 2019ءکے لئے فلائٹ آپریشن کا آغاز آج (جمعرات کو ) ہوگا۔ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پہلے حج پرواز کو ایوی ایشن ڈویژن کے وفاقی وزیر غلام سرور خان اور وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری رخصت کریں گے۔ وزارت مذہبی امور کی طرف سے حج پروازوں کے حوالے سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق جمعرات 4 جولائی کو سعودی ایئرلائن کی حج پرواز ایس وی 719 روانہ ہو گی۔ اسی طرح لاہور سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج جمعرات کو پہلی حج پرواز کو رخصت کریں گے۔ کراچی سے پہلی حج پرواز جمعہ کو حجاز مقدس روانہ ہو گی جسے گورنر سندھ عمران اسماعیل رخصت کریں گے۔ پشاور سے جمعہ کو خیبر پختونخوا کے گورنر اور وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری رخصت کریں گے۔ کوئٹہ سے پہلی حج پرواز 7 جولائی کو روانہ ہو گی جسے ڈپٹی سپیکر قوامی اسملبی قاسم خان سوری رخصت کریں گے۔ سیالکوٹ سے پہلی حج پرواز 10 جولائی کو روانہ ہو گی جس کو وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان رخصت کریں گی۔ اسی طرح سکھر، ملتان ،کوئٹہ ، فیصل آباد، سیالکوٹ اور رحیم یار خان سے پہلی حج پروازیں 5، 6، 7، 8، 10 اور 27 جولائی سے شروع ہو ںگی۔ واضح رہے کہ رواں سال سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ 23 ہزار 316 پاکستانی فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ حج سے قبل عازمین کو فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے حجاز مقدس پہنچانے کے لئے آج (جمعرات ) سے شروع ہونے والا حج فلائٹ آپریشن ایک ماہ تک جاری رہے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply