جدہ۔ 8 اگست (اے پی پی)سعودی عرب میں اس سال حج کے ایام شروع ہونے سے قبل 6 لاکھ عازمین حج مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر حاضری دینے آئیں گے۔سعودی وزارت حج اور عمرہ کے ترجمان حاتم قاضی سے کہا ہے کہ عازمین حج کی مدینہ آمد گزشتہ جمعرات سے شروع ہو گئی ہے اور حج کی ادائیگی کے لئے مکہ المکرمہ لوٹنے سے قبل قریب 6 لاکھ افراد …
حج کے ایام شروع ہونے سے قبل 6 لاکھ عازمین حج کی روضہ رسولﷺ پر حاضری کی امکان

مزید خبریں
جدہ۔ 8 اگست (اے پی پی)سعودی عرب میں اس سال حج کے ایام شروع ہونے سے قبل 6 لاکھ عازمین حج مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر حاضری دینے آئیں گے۔سعودی وزارت حج اور عمرہ کے ترجمان حاتم قاضی سے کہا ہے کہ عازمین حج کی مدینہ آمد گزشتہ جمعرات سے شروع ہو گئی ہے اور حج کی ادائیگی کے لئے مکہ المکرمہ لوٹنے سے قبل قریب 6 لاکھ افراد مدینہ آئیں گے۔انھوں نے بتایا کہ جمعرات کوحج آپریشن کے تحت پہلے دن 60 حج پروازیں شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ائرپورٹ آئیں جہاں عازمین کو خوش آمدید کہنے کے لئے 14 لاﺅنجز تیار کئے گئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ دنیا کے 42 ممالک کے 6 لاکھ سے زیادہ عازمین اس سیزن میں مدینہ آئیں گے۔








