اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حسن اور حسین اس عظیم انسان کے بیٹے ہیں جو ہر دور کے کڑے احتساب سے سرخرو ہو کر نکلے ہیں۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ حسن نواز اور حسین نواز کبھی بھی سیاست کا حصہ نہیں رہے لیکن جمہوریت کیلئے ڈکٹیٹر کے دور …
حسن اور حسین ہر دور کے کڑے احتساب سے سرخرو ہو کر نکلے ہیں، مریم نواز

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حسن اور حسین اس عظیم انسان کے بیٹے ہیں جو ہر دور کے کڑے احتساب سے سرخرو ہو کر نکلے ہیں۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ حسن نواز اور حسین نواز کبھی بھی سیاست کا حصہ نہیں رہے لیکن جمہوریت کیلئے ڈکٹیٹر کے دور میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے کا تمغہ ضرور رکھتے ہیں۔ دریں اثناءعمران خان کے حوالہ سے دیئے ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ ”کسی نے کہا تھا کہ احتساب مجھ سے شروع کریں لیکن احتساب کیلئے پیش ہونے کیلئے نواز شریف جیسا دل ہونا چاہئے“۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے حسین نواز تین مرتبہ پیش ہو چکے ہیں جبکہ حسن نواز بھی جمعہ کو پہلی مرتبہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔








