ملتان ۔21دسمبر (اے پی پی):حضرت شاہ رکن سہروردی ؒکے 707ویں سالانہ عرس کے موقع پرسوموارکوسجادہ نشین وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے مزارکوغسل دینے کے بعد چادرپوشی اوردعاکرائی ۔تقریب میں وزیرمملکت عامرڈوگرکے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی وایم پی اے جاویداخترانصاری ،چیئرمین ایم ڈی اے راناعبد الجبار ،ڈپٹی کمشنر ملتان عامرخٹک ودیگرشریک تھے ۔اس موقع پردعاکراتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہاکہ کورونا وائرس کی وبا کی صورت حال کی وجہ سے …
حضرت شاہ رکن عالم کا عرس شروع،وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے مزارکوغسل کے بعد دعاکرائی

مزید خبریں
ملتان ۔21دسمبر (اے پی پی):حضرت شاہ رکن سہروردی ؒکے 707ویں سالانہ عرس کے موقع پرسوموارکوسجادہ نشین وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے مزارکوغسل دینے کے بعد چادرپوشی اوردعاکرائی ۔تقریب میں وزیرمملکت عامرڈوگرکے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی وایم پی اے جاویداخترانصاری ،چیئرمین ایم ڈی اے راناعبد الجبار ،ڈپٹی کمشنر ملتان عامرخٹک ودیگرشریک تھے ۔اس موقع پردعاکراتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہاکہ کورونا وائرس کی وبا کی صورت حال کی وجہ سے عرس کی تقریبات کو محدود کیاگیاہے ،اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ وہ وباسے نجات دلائے تاکہ آئندہ عرس کے موقع پرعوام کاجم غفیر دیکھنے کوملے ۔انہوں نے پاکستان کی ترقی واستحکام کی دعاکراتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو لسانی ،صوبائیت اورفرقہ واریت کے بیج بونے والوں سے محفوظ رکھے اوربیرونی قوتوں کے اشاروں اورفنڈنگ سے ایسا کرنے والوں کے عزائم کوخاک میں ملادے ۔انہوں نے کہاکہ اگرنیت ٹھیک ہواورعزائم پختہ ہوں تواللہ تعالیٰ بہتری عطاکرتاہے ،آستانے رشدوہدایت کاذریعہ ہیں دعاہے کہ قیامت تک عقیدت اور رشد و ہدایت کایہ سلسلہ لوگوں کو قلبی سکون مہیاکرتارہے ۔








