اقوام متحدہ ۔ 20اکتوبر(اے پی پی) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے شام کے شہر حلب میں امن معاہدے پر عمل درآمد کا دورانیہ کافی نہیں، جس دوران انسانی ہمدردی کی بنیاد پر محصور شہری آبادی کو امداد فراہم کی جاسکے۔اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسانی برادری کے ترجمان ژاں لئرکی نے کہا اس سے پہلے کہ ہم کوئی با معنی عمل کریں ہمیں سارے فریق …
حلب میں امن معاہدے پر عمل درآمد کا دورانیہ کافی نہیں، اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 20اکتوبر(اے پی پی) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے شام کے شہر حلب میں امن معاہدے پر عمل درآمد کا دورانیہ کافی نہیں، جس دوران انسانی ہمدردی کی بنیاد پر محصور شہری آبادی کو امداد فراہم کی جاسکے۔اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسانی برادری کے ترجمان ژاں لئرکی نے کہا اس سے پہلے کہ ہم کوئی با معنی عمل کریں ہمیں سارے فریق سے یقین دہانی درکار ہے۔ لئرکی نے کہا کہ روس کے جانب سے تین گھنٹے کا اضافہ کافی نہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ چاہتا ہے کہ کم از کم48 گھنٹوں تک وقفہ جاری رہے تاکہ اقوام متحدہ کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کام کرنے والی امدادی ٹیموں کو متحرک کیا جاسکے








