حلقہ این اے 147 ساہیوا لون سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سید عمران احمد شاہ 1 لاکھ 20 ہزار 697 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے‘غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

اسلام آباد ۔ 27جولائی (اے پی پی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 147 ساہیوا لون سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سید عمران احمد شاہ 1 لاکھ 20 ہزار 697 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری نوریز شکور خان 86 ہزار 462 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے رانا عامر شہزاد طاہر 22 ہزار 765 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 56.04 فیصد رہی۔