اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) قومی اسمبلی کے حلقہ این سے 62 میں الیکشن کے موقع پر دوپہر تک پولنگ کاعمل خوش اسلوبی سے جاری رہا، اس موقع پر ووٹروں کی جانب سے اپنے اپنے امیدواروں کے حق میں ووٹ دینے کے عمل میں کافی جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔ راولپنڈی کے شہری علاقے دوسہرا گراﺅنڈ، عید گاہ سکیم، باغ سرداراں سمیت دیگر حصوں میں خواتین …
حلقہ این سے 62 میں الیکشن کے موقع پر دوپہر تک پولنگ کاعمل خوش اسلوبی سے جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) قومی اسمبلی کے حلقہ این سے 62 میں الیکشن کے موقع پر دوپہر تک پولنگ کاعمل خوش اسلوبی سے جاری رہا، اس موقع پر ووٹروں کی جانب سے اپنے اپنے امیدواروں کے حق میں ووٹ دینے کے عمل میں کافی جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔ راولپنڈی کے شہری علاقے دوسہرا گراﺅنڈ، عید گاہ سکیم، باغ سرداراں سمیت دیگر حصوں میں خواتین اور مردوں کے لئے الگ الگ پولنگ بوتھ قائم کئے گئے جن میں الیکشن کمیشن کی طرف سے پولنگ ک لئے مو¿ثر انتظامات کئے گئے۔ مجموعی طورپر مردوں کے پولنگ بوتھ کے باہر طویل قطاریں لگی ہوئی تھیں اور لوگوں کا جوش وخروش دیدنی تھا۔ کئی مقامات پر خواتین پولنگ بوتھ پر دن ایک بجے تک ٹرن آﺅٹ کم رہا ۔ شدید گرمی اور حبس کے باوجود لوگ بڑی تعداد میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے گھروں سے باہر نکل کر آئے ۔








