حلقہ پی پی 88 میانوالی iv سے تحریک انصاف کے امیدوار محمد سبطین خان 55 ہزار 644 ووٹ لیکر کامیاب، غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج

اسلام آباد ۔ 26جولائی (اے پی پی) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 88 میانوالی iv سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد سبطین خان 55 ہزار 644 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ملک محمد فیروز نے37 ہزار 956 ووٹ لیکر دوسرے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار ملک شہزاد اقبال 15 …

اسلام آباد ۔ 26جولائی (اے پی پی) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 88 میانوالی iv سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد سبطین خان 55 ہزار 644 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ملک محمد فیروز نے37 ہزار 956 ووٹ لیکر دوسرے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار ملک شہزاد اقبال 15 ہزار 790 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔ حلقہ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 221421 ہے جبکہ134087 ووٹ کاسٹ ہوئے، ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 60.56 فیصد رہی۔

مزید خبریں