حمزہ شہباز ،خواجہ سعد رفیق ،پرویز ملک ودیگر رہنماﺅ ں کا ورکرز کنونشن سے خطاب

لاہور۔3 فروری(اے پی پی )پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہاہے کہ بھانت بھانت کی بولیاں بولنے والوں اور خو دساختہ حساب مانگنے والوں کو علم ہونا چاہیے کہ ہم مشرف دور میں 8سال تک تلاشی دیتے رہے ہیں، کاروبار اور سیاست کا احتساب کرتے ہوئے جلاوطنی بھی برداشت کی ہے ۔عمران خان کو جمہوریت کی بات کرنے سے پہلے سوچنا چاہیے کیونکہ …

لاہور۔3 فروری(اے پی پی )پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہاہے کہ بھانت بھانت کی بولیاں بولنے والوں اور خو دساختہ حساب مانگنے والوں کو علم ہونا چاہیے کہ ہم مشرف دور میں 8سال تک تلاشی دیتے رہے ہیں، کاروبار اور سیاست کا احتساب کرتے ہوئے جلاوطنی بھی برداشت کی ہے ۔عمران خان کو جمہوریت کی بات کرنے سے پہلے سوچنا چاہیے کیونکہ جب اٹک کے قلعے میں جمہوریت کے لئے صعوبتیں برداشت کی جارہی تھیں وہ تب بھی وزیر اعظم بننے کا خواب لے کر مشرف کے ریفرنڈم کی حمایت کررہے تھے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان ہوش کے ناخن لو کتنے ڈھونگ رچاﺅ گے ،الزام تراشیاں کرنے ،دھرنا دینے ،لانگ مارچ اور احتجاجی سیاست کرنے والوں کو علم ہونا چاہیے کہ گالیاں دینے اور بے بنیاد الزام لگانے سے راتوں رات وزیر اعظم نہیں بنا جاتا اس کے لئے عوام کی خدمت کر کے لوگوں کے دلوں میں گھر کرنا پڑتا ہے ۔

Leave a Reply