حنیف عباسی نے سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس میںایک نئی متفرق درخواست دائر کردی

اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی نااہلی سے متعلق زیرسماعت کیس میں درخواست گزارحنیف عباسی نے جمعہ کوایک نئی متفرق درخواست دائر کردی ہے جس میں انہوں نے عمران خان کی منی ٹریل کے حوالے اعتراضات اٹھا تے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ نےازی سروسز کے ہزاروں پاﺅنڈز گوشواروں میں ظاہرنہیں کئے گئے ہیں ، اور ایک لاکھ …

اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی نااہلی سے متعلق زیرسماعت کیس میں درخواست گزارحنیف عباسی نے جمعہ کوایک نئی متفرق درخواست دائر کردی ہے جس میں انہوں نے عمران خان کی منی ٹریل کے حوالے اعتراضات اٹھا تے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ نےازی سروسز کے ہزاروں پاﺅنڈز گوشواروں میں ظاہرنہیں کئے گئے ہیں ، اور ایک لاکھ پاﺅنڈز کی جس رقم کی دستاویزات جمع کرنے کادعوٰی کیا گیاہے اس میں سے صرف 25ہزار پاﺅنڈ وکیل کو ادا کئے گئے ہیں ، در خواست گزار حنیف عباسی کے مطابق عمران نے اپنے پہلے جواب میں کہا تھا کہ آف شور کمپنی لندن فلیٹ کو فروخت کرکے بنائی گئی تھی ، لیکن فلیٹ کی فروخت کے بعد بھی 2012ءتک نےازی سروسز کے اکاﺅ نٹ میں ٹرانزیکشن ہوتی رہیں، اس طرح عمران خان نے فلیٹ سے متعلق سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے جھوٹ بولا ، حقیقت میں لندن فلیٹ سے ملنے والی رقم عمران خان کا اثاثہ تھی ، پہلے کہا گیا تھا کہ نےازی سروسزبے وقعت ہوگئی تھی اورخسارے میں جا رہی تھی لیکن دوسروں پر دےانت دار نہ ہونے کے الزامات لگانے والے عمران خان نے اس حوالے سے غلط بےانی کی ، جس پر ان کے خلاف آئین کے آرٹیکل62 ون ایف کا اطلاق ہوتا ہے

Leave a Reply