اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) حکومت نے مالیاتی اور کرنٹ اکاو¿نٹ خسارے میں کمی لانے کے لیے جامع حکمت عملی پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے جس سے رواں مالی سال کے دوران اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران کرنٹ اکاو¿نٹ خسارے میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی اور 2017-18ءکے مقابلے میں 2018-19ءمیں کرنٹ اکاو¿نٹ …
حکومتی اقدامات ،گزشتہ مالی سال کے دوران کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ32 فیصد کمی کے ساتھ 19 ارب 89 کروڑ 70 لاکھ ڈالرسے کم ہو کر 13 ارب 58 کروڑ 70 لاکھ ڈالررہ گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) حکومت نے مالیاتی اور کرنٹ اکاو¿نٹ خسارے میں کمی لانے کے لیے جامع حکمت عملی پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے جس سے رواں مالی سال کے دوران اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران کرنٹ اکاو¿نٹ خسارے میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی اور 2017-18ءکے مقابلے میں 2018-19ءمیں کرنٹ اکاو¿نٹ خسارے میں 32 فیصد کی کمی ہوئی ہے اور کرنٹ اکاو¿نٹ خسارے کا حجم 13 ارب 58 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کرنٹ اکاو¿نٹ خسارے میں میں نمایاں کمی کا بڑا سبب حکومت کی طرف سے تجارتی توازن کو بہتر بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات، ترسیلات زر میں اضافہ اور بیرونی کھاتوں کے لئے اضافی رقم کی فراہمی اور بہتر پالیسی فیصلے ہیں۔ مالی سال 2017-18ءکے دوران کرنٹ اکاو¿نٹ خسارے کا حجم 19 ارب 89 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا جو 2018-19ءمیں کم ہو کر 13 ارب 58 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تک آ گیا ہے۔








