حکومت اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے باخبر ہے، وفاقی وزیر خواجہ آصف

سیالکوٹ۔11 مارچ(اے پی پی )وفاقی وزیر دفاع ، پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کیلئے 1کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔میئر ایم سی ایس توحید اختر چودھری، ایم ایل اے چودھری محمد اسحاق،ضلعی صدر مسلم لیگ ن سیالکوٹ ادریس احمد باجوہ، جنرل سیکرٹری شجاعت علی پاشا،نومنتخب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شوکت …

سیالکوٹ۔11 مارچ(اے پی پی )وفاقی وزیر دفاع ، پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کیلئے 1کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔میئر ایم سی ایس توحید اختر چودھری، ایم ایل اے چودھری محمد اسحاق،ضلعی صدر مسلم لیگ ن سیالکوٹ ادریس احمد باجوہ، جنرل سیکرٹری شجاعت علی پاشا،نومنتخب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شوکت علی ایڈووکیٹ ،سیکرٹری زاہد سلیم باجوہ اور محمو دالحسن بابر خاں، رانا عبد الوحید ،مرزا ابرار بیگ کے علاوہ متعلقہ کثیر تعداد میں ممبران ڈسٹرکٹ بار کونسل نے شرکت کی ۔ وفاقی وزیر دفاع ، پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا کہ حکومت پاکستان کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے باخبر ہے اور ہماری امن پسندی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ۔پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی بھی صورتحال سے نمبرد آزما ہونے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ۔

Leave a Reply