ہنگو۔23نومبر (اے پی پی )مشیر وزیر اعظم پاکستان و صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ حکومت اور افواج کی مشترکہ جدو جہد سے دہشت گردی کا خاتمہ اور پائیدار امن و امان کا قیام ممکن ہوا،نواز شریف نے محاز آرائی کی سیاست نہیں کی، عمران خان نے خیبر پختونخوا کے عوام کے دئیے گئے مینڈیٹ کی توہین کی،صوبے کا حلیہ بگاڑنے والے ملک …
حکومت اور افواج پاکستان کی مشترکہ جدو جہد سے دہشت گردی کا خاتمہ اور پائیدار امن و امان کا قیام ممکن ہوا،انجینئرامیرمقام

مزید خبریں
ہنگو۔23نومبر (اے پی پی )مشیر وزیر اعظم پاکستان و صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ حکومت اور افواج کی مشترکہ جدو جہد سے دہشت گردی کا خاتمہ اور پائیدار امن و امان کا قیام ممکن ہوا،نواز شریف نے محاز آرائی کی سیاست نہیں کی، عمران خان نے خیبر پختونخوا کے عوام کے دئیے گئے مینڈیٹ کی توہین کی،صوبے کا حلیہ بگاڑنے والے ملک کی بھاگ ڈور سنبھالنے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ان خیالات کااظہارانجینئرامیرمقام نے ضلع ہنگو کی تحصیل ٹل کے مرکزی مقام دوآبہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ محمد نواز شریف ملک کے کروڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی جائیداد اور اثاثے اُن کی محنت کا صلہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) نے ہمیشہ مفاہمت،صبر و تحمل کی سیاست کی اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر کے اقوام عالم میں منفرد تشخص دلایا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کرکٹ کی طرح یوٹرن کے بھی چیمپیئن نکلے،تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دینے والوں نے پختونخوا کے عوام کو 50سال پیچھے دھکیل دیا۔انہوں نے کہا کہ یوٹرن خان ایک طرف حضرت عمر فاروقؓ کے عدل و انصاف کی مثالیں دیتے ہیں تو دوسری جانب ڈی آئی خان میں مظلوم لڑکی کی حمایت میں بات کرنے والوں کو پارٹی سے بھی نکال دیا۔امیر مقام نے کہا کہ عمران خان دوغلی پالیسی لیکر ملک میں سرخی پاوڈر کا انقلاب اور تبدیلی لانے چاہتے ہیں ۔







