حکومت اگلے مالی سال کیلئے پاک بحریہ سمیت ملک کی تمام مسلح افواج کی مطلوبہ مالی ضروریات کو یقینی بنائے گی،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار

اسلام آباد ۔ 3 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہمیشہ کی طرح حکومت اگلے مالی سال کیلئے پاک بحریہ سمیت ملک کی تمام مسلح افواج کی مطلوبہ مالی ضروریات کو یقینی بنائے گی۔مسلح افواج ملکی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشت گردی و شدت پسندی کیخلاف جنگ میں اپنے فرائض بہادری سے سرانجام دے رہی ہیں۔حکومت اور پوری قوم مسلح افواج کے …

اسلام آباد ۔ 3 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہمیشہ کی طرح حکومت اگلے مالی سال کیلئے پاک بحریہ سمیت ملک کی تمام مسلح افواج کی مطلوبہ مالی ضروریات کو یقینی بنائے گی۔مسلح افواج ملکی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشت گردی و شدت پسندی کیخلاف جنگ میں اپنے فرائض بہادری سے سرانجام دے رہی ہیں۔حکومت اور پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہیگی۔یہ باتیں انہوں نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکااللہ این آئی(ایم)سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں جنہوں نے ہفتہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔

Leave a Reply