حکومت برآمدات بڑھانے کے لیے دن رات کوشاں ہے، مشیر تجارت عبدالرزاق دائود کا ٹی ڈی اے پی میں پاکستان ورچوئل ایکسپورٹ گیلری کی افتتاحی تقریب سے خطاب

کراچی۔10دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ حکومت برآمدات بڑھانے کے لیے دن رات کوشاں ہے، پاکستان اعلی معیار کی مصنوعات برآمد کرتا ہے۔یہ بات انہوں نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) میں جمعہ کو پاکستان ورچوئل ایکسپورٹ گیلری کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ مشیر تجارت نے ٹی ڈی اے پی افسران کی کارکردگی پر …

کراچی۔10دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ حکومت برآمدات بڑھانے کے لیے دن رات کوشاں ہے، پاکستان اعلی معیار کی مصنوعات برآمد کرتا ہے۔یہ بات انہوں نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) میں جمعہ کو پاکستان ورچوئل ایکسپورٹ گیلری کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔

مشیر تجارت نے ٹی ڈی اے پی افسران کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں ٹی ڈی اے پی نمائش کو بہتر انتظامات کے ساتھ منعقد کیا جائے کیونکہ بیرون ملک سے آنے والے مہمان پاکستانی مصنوعات میں دلچسپی لیں گے۔سیکرٹری ٹی ڈی اے پی احسن علی منگی اور دیگر اعلی حکام نے اپنی بریفنگ میں وزیراعظم کے مشیر کو بتایا کہ لاہور میں انجینئرنگ اور صحت کے آلات کی نمائش 25 سے 27 فروری 2022 تک ہو رہی ہے جس کے لیے 179.6 ملین روپے بجٹ رکھا گیا ہے۔

اس نمائش میں 41 ممالک سے تقریباً 150 نمائش کنندگان اور 250 کے قریب غیر ملکی مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور نمائش میں انجینئرنگ اور صحت کے آلات رکھے جائیں گے اور آخری دن عام لوگوں کو دیکھنے کی اجازت ہوگی۔رزاق داد نے ہدایت کی کہ نمائش میں بھاری مشینری بھی رکھی جائے۔

ایک بڑا کھلا ہال کھولنے کی کوشش کی جائے جس میں پاکستان میں تیار کردہ ٹریکٹر اور دیگر مشینری کی نمائش ہو۔ پاکستان میں تیار ہونے والی بھاری مشینری افریقہ سمیت دیگر ممالک میں درکار ہے۔اجلاس میں وفاقی مشیر نے سکھر اور ایبٹ آباد میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے ٹی ڈی اے پی افسران سے فون پر بات کی، کھجور اور شہد کی برآمدات اور معیار پر تبادلہ خیال کیا۔