حکومت توانائی، ثقافت وسیاحت کے شعبوں کی بہتری کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے ، حکومت توانائی کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے بھی پر عزم ہے،ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی)ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان نے کہا ہے کہ حکومت توانائی، ثقافت وسیاحت کے شعبوں کی بہتری کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے تاہم حکومت توانائی کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے بھی پر عزم ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ …

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی)ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان نے کہا ہے کہ حکومت توانائی، ثقافت وسیاحت کے شعبوں کی بہتری کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے تاہم حکومت توانائی کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے بھی پر عزم ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلا س میں 48.0 میگاواٹ جاگرن ہائیڈرو پاور اسٹیشن فیز۔11 ڈسٹرکٹ نیلم ، آزاد کشمیر کے قیام کے لیے 11372.135 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جوحتمی منظوری کے لیے اجلا س نے ایکنک کو بھجوا دیا۔اجلاس میں لاہور قلعہ اور اس کے بفر زون میں لاہور ٹورازم ڈویلپمنٹ میں ثقافتی ورثہ اور اربن جنریشن کے لیے 365.5 ملین روپے کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلا س میں منظور کر لیا گیا۔

مزید خبریں