حکومت خصوصی افراد کو معاشرے کا کار آمد شہری بنانے کے لیے تمام اقدامات کو یقینی بنائے گی ، شیخ رشید احمد

راولپنڈی ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت خصوصی افراد کو معاشرے کا کار آمد شہری بنانے کے لیے تمام اقدامات کو یقینی بنائے گی اور انہیں باعزت روزگار کے حصول تمام تر مواقع فراہم کیے جائیں گے ۔جمعرات کو راولپنڈی آرٹس کونسل کے اشتراک سے ڈسٹرکٹ سپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام خصوصی افراد کے لیے …

راولپنڈی ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت خصوصی افراد کو معاشرے کا کار آمد شہری بنانے کے لیے تمام اقدامات کو یقینی بنائے گی اور انہیں باعزت روزگار کے حصول تمام تر مواقع فراہم کیے جائیں گے ۔جمعرات کو راولپنڈی آرٹس کونسل کے اشتراک سے ڈسٹرکٹ سپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام خصوصی افراد کے لیے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت خصوصی افراد کی خود کفالت کے لیے پرعزم ہے ۔اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے خصوصی افراد کے لیے سپیشل پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ریلوے نے نابینا افراد کو مفت سفری سہولت پیش کی ہے جبکہ نابینا مسافر کے ہمراہ ایک فرد کو نصف کرایہ کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ ریلوے اسٹیشنز پر خصوصی افراد کو سہولیات کی فراہمی کے لیے فوکل پرسن کی تعیناتی بھی کر دی گئی ہے ،خصوصی افراد کو سہولیات کی فراہمی ہم سب کی اخلاقی اور مذہبی ذمہ داری ہے ۔وفاقی وزیر نے اس موقع پر پاکستان ریلوے کی اراضی پرخصوصی افراد کے لیے ڈویژنل سطح کا کالج بنانے کا بھی اعلان کیا ۔انہوں نے کہاکہ معذور افراد کو بوجھ نہیں سمجھنا چاہیے بلکہ اگر خصوصی افراد کو مواقع میسر ہوں تو وہ ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکتے ہیں ۔دریں اثناءشیخ رشید احمد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ راولپنڈی میں میگا پراجیکٹس شروع کیے جائیں گے اور لئی ایکسپریس وے کا تعمیراتی کام بہت جلد شروع ہو گا ۔

مزید خبریں