اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تعلیم اور ٹیکنیکل ٹریننگ انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سیاحوں کو عمدہ سہولیات فراہم کرنے اور سیاحت کی صنعت کی ازسر نو ترویج و ترقی کیلئے پر عزم ہے جس سے نہ صرف معیشت میں بہتری آئے گی بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بھی بلند ہوگا۔ وہ پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کے منعقد …
حکومت سیاحوں کو عمدہ سہولیات فراہم کرنے ، سیاحت کی صنعت کی ازسر نو ترویج و ترقی کیلئے پر عزم ہے،وفاقی وزیر انجینئر بلیغ الرحمن
اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تعلیم اور ٹیکنیکل ٹریننگ انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سیاحوں کو عمدہ سہولیات فراہم کرنے اور سیاحت کی صنعت کی ازسر نو ترویج و ترقی کیلئے پر عزم ہے جس سے نہ صرف معیشت میں بہتری آئے گی بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بھی بلند ہوگا۔ وہ پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کے منعقد کردہ عالمی یوم سیاحت سیمینار اور تصویری نمائش کے موقع پر تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سیاحت کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں اورانفراسٹرکچر کی بہتری سے سیاحت کے فروغ میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ یوم سیاحت ہر سال 27ستمبر کو اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ برائے سیاحت کے مرتب کردہ عنوان کے تحت منایا جا تا ہے ۔









