حکومت صحت عامہ کے شعبہ کو مستحکم بنانے کے ایجنڈے پر گامزن ہے،قومی اور بین الا قوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر مربوط کوششیں کی جا رہی ہیں،سائرہ افضل تارڑ اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صحت عامہ کے شعبہ کو مستحکم بنانے کے ایجنڈے پر گامزن ہے اور اس ضمن میں قومی …
حکومت صحت عامہ کے شعبہ کو مستحکم بنانے کے ایجنڈے پر گامزن ہے،سائرہ افضل تارڑ

مزید خبریں
حکومت صحت عامہ کے شعبہ کو مستحکم بنانے کے ایجنڈے پر گامزن ہے،قومی اور بین الا قوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر مربوط کوششیں کی جا رہی ہیں،سائرہ افضل تارڑ
اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صحت عامہ کے شعبہ کو مستحکم بنانے کے ایجنڈے پر گامزن ہے اور اس ضمن میں قومی اور بین الا قوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر مربوط کوششیں کی جا رہی ہیں، وزارت قومی صحت پاکستان فیلڈ ایپی ڈیمیالوجی اینڈ لیبارٹری ٹریننگ پروگرام پاکستان کی شروعات اور تمام اقدامات کے لئے بھرپور تعاون کا یقین دلاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز امراض کی نگرانی اور وباﺅں کے پھوٹنے کی صورت میں فوری جوابی اقدامات بارے 11 ویں سالانہ کورس کے شرکاءمیں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ پاکستان بھر میں وبائی امراض کی روک تھام اور نگرانی کےلئے تمام صوبوں کے صحت عامہ کے ڈاکٹروں کو تربیت کی فراہمی وفاقی حکومت کا مشن ہے اور اسی مشن کے تحت پاکستان فیلڈ ایپی ڈیمیالوجی اور لیبارٹری ٹریننگ پروگرام جیسا اقدام اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دراصل حالیہ سالوں میں ہمیں پاکستان میں 2016ءمیں چکن گونیا اور 2017ءمیں خسرہ کی وباء کا سامنا کرنا پڑا اور بڑے پیمانے پر نقصان بھی ہوا۔ ہم ابھی تک پولیو کے خلاف بر سر پیکار ہیں جبکہ پوری دنیا چاہتی ہے کہ ہم پولیو کے خاتمہ کےلئے مزید کام کریں۔ ایسے ہی تمام چیلنجز کے پیش نظر ہمیں بیماری کی نگرانی، وباءکا پتہ چلانے اور فوری کارروائی کی استعداد بڑھانے کی ضرورت ہے جس کے لئے یہ تربیت بڑی معاون ثابت ہو گی۔








