حکومت صحت کی سہولیات کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، پلاننگ کمیشن نے وژن 2025ءکے تحت صحت کے حوالے سے منصوبہ بندی کی ہے،سرتاج عزیز

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، پلاننگ کمیشن نے وژن 2025ءکے تحت ملک میں عوام کو صحت کے حوالے سے منصوبہ بندی کی ہے تاکہ ملک کے ہر شہری کو صحت کی سہولتےں میسر آ سکیں۔ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس …

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، پلاننگ کمیشن نے وژن 2025ءکے تحت ملک میں عوام کو صحت کے حوالے سے منصوبہ بندی کی ہے تاکہ ملک کے ہر شہری کو صحت کی سہولتےں میسر آ سکیں۔ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز اینڈ ریگولیشنز نے اسلام آباد این آئی ایچ میں لیبارٹری کی اپ گریڈیشن اور دیگرسہولیات کیلئے75 کروڑ 14 لاکھ 67 ہزار روپے کا منصوبہ پیش کیا جس کو اجلاس نے منظور کر لیا۔