اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ حکومت لوڈشیڈنگ کے خاتمے اورتوانائی بحران سے نمٹنے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے ، بجلی اورتوانائی کی ضروریات پرقابو پانے کیلئے تیل وگیس کے شعبے پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔جمعرات کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ 2013میں اقتدار سھنبالنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کی …
حکومت لوڈشیڈنگ کے خاتمے اورتوانائی بحران سے نمٹنے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے، شاہد خاقان عباسی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ حکومت لوڈشیڈنگ کے خاتمے اورتوانائی بحران سے نمٹنے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے ، بجلی اورتوانائی کی ضروریات پرقابو پانے کیلئے تیل وگیس کے شعبے پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔جمعرات کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ 2013میں اقتدار سھنبالنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے بجلی اورتوانائی کے بحران کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کئے، بجلی کی پیداوار میں اضافے پر توجہ مرکوز کی گئی اوراس ضمن میں متعدد منصوبوں پر کام کا آغاز کیا گیا جبکہ پہلے سے جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نیلم جہلم ہائیڈروپاورپراجیکٹ سمیت توانائی کے مختلف منصوبوں سے لوڈ شیڈنگ میں واضح کمی آئیگی ، ساہیوال کول پلانٹ سے بجلی کی پیداوار شروع ہوچکی ہے ، دیگر منصوبوں پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت نے اپنی مدت کے خاتمے تک مزید10ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کرنے کا ہدف مقررکیا ہے، بجلی کی ترسیل اور تقسیم میں نقصانات کو کم سے کم کرنے پر توجہ مرکوزکی گئی ہے جس کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔








