حکومت ملک بھر میں لوڈ مینجمنٹ پر قابو پانے کے لئے تمام تر کوششیں بروئے کار لا رہی ہے‘ وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں لوڈ مینجمنٹ پر قابو پانے کے لئے تمام تر کوششیں بروئے کار لا رہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کے مقدس مہینے اور عید کے ایام میں مقامی خرابیوں کو درست کرکے بجلی کی …

اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں لوڈ مینجمنٹ پر قابو پانے کے لئے تمام تر کوششیں بروئے کار لا رہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کے مقدس مہینے اور عید کے ایام میں مقامی خرابیوں کو درست کرکے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے بعد ہفتہ کے روز 20 فیصد فیڈرز پر لوڈ مینجمنٹ نوٹ کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 80 فیصد فیڈرز پر کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں اور 20 فیصد فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ بجلی چوری کی وجہ سے ہو رہی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply