اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملک میں تعلیمی نظام بہتر بنانے، مذہبی برداشت اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے تمام تر کوششیں کر رہی ہے۔ بدھ کو یہاں گلشن فاطمہ کالونی ڈھوک حسو میں لوح قلم سکول سسٹم کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے …
حکومت ملک میں تعلیمی نظام بہتر بنانے، مذہبی برداشت اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے تمام تر کوششیں کر رہی ہے، سردار محمد یوسف

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملک میں تعلیمی نظام بہتر بنانے، مذہبی برداشت اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے تمام تر کوششیں کر رہی ہے۔ بدھ کو یہاں گلشن فاطمہ کالونی ڈھوک حسو میں لوح قلم سکول سسٹم کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشرہ میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، مذہبی آزادی اور مساوات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ملک کو چیلنجوں کا سامنا ہے تاہم پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کو ان بحرانوں سے باہر نکالے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مسائل کے حل کے لئے تمام تر کوششیں کر رہی ہے۔








