اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں ٹرانسپورٹ اورکمیونیکشن کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے جس سے ملک کے ہر شہری کو جدید سفری سہولیات میسرآسکیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں …
حکومت ملک میں ٹرانسپورٹ اورکمیونیکیشن کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی مخدوم خسرو بختیار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں ٹرانسپورٹ اورکمیونیکشن کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے جس سے ملک کے ہر شہری کو جدید سفری سہولیات میسرآسکیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں کراچی کے شہریوں کی سفری سہولیات کے لیے 61436.00 ملین روپے کی لاگت کا یلو لائن منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس نے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوادیا۔ اجلاس میں ٹرانسپورٹ سے متعلق دوسرا منصوبہ ایسٹ بے ایکسپریس گوادر پورٹ کی تعمیر کے لیے 17369.84 ملین روپے کی لاگت کا پیش کیا گیا جس کو مزید منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا گیا۔ منصوبے پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی اہمیت کے اس منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔








