اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیرپیڑولیم عمرایوب خان نے کہاہے کہ حکومت ملک میں پیٹرولیم کے شعبے میں زیادہ سے سرمایہ کاری کیلئے غیرملکی کمپنیوں کو سہولیات اورترغیبات دے رہی ہے۔انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں کویت فارن پیٹرولیم ایکسپلوریشن کمپنی کے کنٹری منیجر علی طحہٰ تمیمی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہپیٹرولیم کے شعبے میں زیادہ سے سرمایہ کاری کو یقینی …
حکومت ملک میں پیٹرولیم کے شعبے میں زیادہ سے سرمایہ کاری کیلئے غیرملکی کمپنیوں کو سہولیات اورترغیبات دے رہی ہے،وفاقی وزیر عمرایوب خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیرپیڑولیم عمرایوب خان نے کہاہے کہ حکومت ملک میں پیٹرولیم کے شعبے میں زیادہ سے سرمایہ کاری کیلئے غیرملکی کمپنیوں کو سہولیات اورترغیبات دے رہی ہے۔انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں کویت فارن پیٹرولیم ایکسپلوریشن کمپنی کے کنٹری منیجر علی طحہٰ تمیمی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہپیٹرولیم کے شعبے میں زیادہ سے سرمایہ کاری کو یقینی بنانے کیلئے غیرملکی کمپنیوں کو سہولیات اورترغیبات دی جارہی ہے، پاکستان نے اس شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے اوپن پالیسی مرتب کی ہے۔ کویت فارن پیٹرولیم ایکسپلوریشن کمپنی گزشتہ 30 برسوں سے پاکستان میں مختلف ایکسپلوریشن بلاک میں کام کررہی ہے اوراب تک اس کمپنی نے پاکستان میں تقریباً 2.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ ملاقات میں کویت فارن پیٹرولیم ایکسپلوریشن کمپنی کے کنٹری منیجر علی طحہٰ تمیمی نے پاکستان میں سمندر میں تیل وگیس کی تلاش کی سرگرمیوں میں گہری دلچسپی ظاہرکی ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان میں سمندر میں تیل وگیس کی تلاش کے شعبے میں وسیع تراستعداد موجود ہے۔ حکومت اس ضمن میں دلچسپی ظاہرکرنے والی کمپنیوں کوتمام ممکنہ معاونت فراہم کریں گی۔دریں اثناءشکلمبرجر کمپنی کے وفد نے بھی وفاقی وزیر سے ملاقات کی۔








