اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن(کیڈ) کی پارلیمانی سیکرٹری مائزہ حمید نے کہا ہے کہ حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں خصوصی افراد کی فلاح وبہبود کےلئے بھاری فنڈز مختص کئے ہیں۔ اتوارکو یہاں ”اے پی پی“ سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ خصوصی افراد کےلئے قائم اداروں کیلئے ایک ارب روپے مختص کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ …
حکومت نئے مالی سال کے بجٹ میں خصوصی افراد کی فلاح وبہبود کےلئے بھاری فنڈز مختص کر رہی ہے ،پارلیمانی سیکرٹری مائزہ حمید

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن(کیڈ) کی پارلیمانی سیکرٹری مائزہ حمید نے کہا ہے کہ حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں خصوصی افراد کی فلاح وبہبود کےلئے بھاری فنڈز مختص کئے ہیں۔ اتوارکو یہاں ”اے پی پی“ سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ خصوصی افراد کےلئے قائم اداروں کیلئے ایک ارب روپے مختص کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے خصوصی افراد کیلئے چار نئے منصوبے شروع کئے ، خصوصی افراد کو معاشرے کا فعال اورمفید شہری بنانا حکومت کا عزم ہے اور اس ضمن میں تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں








