اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن مس لیلیٰ خان نے کہا ہے کہ حکومت نوجوان نسل کو موثر اور معاشرے کیلئے سودمند بنانے کیلئے تمام جدید سہولیات کی فراہی کیلئے پرعزم ہے۔ وہ بدھ کو یہاں کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی میں وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت ای کلاس روم کی سہولت کے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کر رہی …
حکومت نوجوان نسل کو موثر اور معاشرے کیلئے سودمند بنانے کیلئے تمام جدید سہولیات کی فراہی کیلئے پرعزم ہے،چیئرپرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام لیلیٰ خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن مس لیلیٰ خان نے کہا ہے کہ حکومت نوجوان نسل کو موثر اور معاشرے کیلئے سودمند بنانے کیلئے تمام جدید سہولیات کی فراہی کیلئے پرعزم ہے۔ وہ بدھ کو یہاں کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی میں وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت ای کلاس روم کی سہولت کے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کر رہی تھیں۔ یہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کی 6 سکیموں میں سے ایک ہے۔ لیلیٰ خان نے کہا کہ سمارٹ ایجوکیشن، ای لرننگ یا ٹیکنالوجی جدید تعلیمی صنعت میں کلیدی کردار کی حامل ہے۔ حکومت نئی نسل کو ان تمام جدید سہولیات سے مزین کرنے کیلئے پرعزم ہے تاکہ انہیں معاشرے کیلئے سود مند اور موثر بنایا جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ ای کلاس روم چائنہ کی ایک کمپنی کا منصوبہ ہے یہ ملک میں سمارٹ ایجوکیشن کے فروغ کی جانب ایک قدم ہے۔








