اسلام آباد ۔ 18ستمبر (اے پی پی) صنعتکاروں اور برآمد کنندگان نے گیس کے نرخوں میں کمی اور یکسانیت کے حکومتی فیصلے کو سراہا ہے۔ صنعتکار برادری پانچ بڑی زیرو ریٹڈ برآمدی صنعتوں کیلئے گیس کے نرخوں کے حوالے سے علیحدہ سلیب کا مطالبہ کرتے چلے آ رہے تھے تاہم ماضی کی حکومتوں کی جانب سے اس مطالبہ کو پذیرائی حاصل نہ ہو سکی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) …
حکومت نے زیرو ریٹڈ پانچ بڑی برآمدی صنعتوں کیلئے گیس کی قیمتوں کا علیحدہ سلیب متعارف کروا کر ہمارا دیرینہ مطالبہ پورا کیا، عالمی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات بہتر طور پر مقابلہ کر سکیں گی، صنعتکارو برآمد کنندگان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18ستمبر (اے پی پی) صنعتکاروں اور برآمد کنندگان نے گیس کے نرخوں میں کمی اور یکسانیت کے حکومتی فیصلے کو سراہا ہے۔ صنعتکار برادری پانچ بڑی زیرو ریٹڈ برآمدی صنعتوں کیلئے گیس کے نرخوں کے حوالے سے علیحدہ سلیب کا مطالبہ کرتے چلے آ رہے تھے تاہم ماضی کی حکومتوں کی جانب سے اس مطالبہ کو پذیرائی حاصل نہ ہو سکی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے زیرو ریٹڈ پانچ بڑی برآمدی صنعتوں کیلئے گیس کی قیمتوں کا علیحدہ سلیب متعارف کروا کر صنعتکاروں اور برآمدکنندگان کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا ہے جس سے عالمی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات بہتر طور پر مقابلہ کر سکیں گی۔ گیس کی قیمتوں کے حوالے سے کئے گئے فیصلہ کو سراہتے ہوئے پاکستان اپیرل فورم کے چیئرمین جاوید بلوانی نے کہا کہ ہمارا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا گیا ہے جبکہ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) پنجاب کے سیکرٹری انیس الحق نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ہمارے لئے قیمتوں میں نمایاں کمی کا احسن اقدام کیا گیا ہے جس سے ملک کے مختلف حصوں میں گیس کی قیمتوں میں فرق کو ختم کر دیا گیا ہے۔








