اسلام آباد ۔ 05 جولائی (اے پی پی) وزیرمملکت برائے ہاﺅسنگ اینڈ ورکس شبیر علی قریشی نے کہاہے کہ حکومت نے مشکل حالات کے باوجود عوام دوست بجٹ دیا ہے ، وزیراعظم عمران خان ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے دن رات کو شاں ہیں۔ قوم ٹیکس دے کر اپنا قومی فریضہ اداکرے۔ یہ بات انہوںنے ”اے پی پی“ سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ …
حکومت نے مشکل حالات کے باوجود عوام دوست بجٹ دیاہے ،شبیر علی قریشی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 05 جولائی (اے پی پی) وزیرمملکت برائے ہاﺅسنگ اینڈ ورکس شبیر علی قریشی نے کہاہے کہ حکومت نے مشکل حالات کے باوجود عوام دوست بجٹ دیا ہے ، وزیراعظم عمران خان ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے دن رات کو شاں ہیں۔ قوم ٹیکس دے کر اپنا قومی فریضہ اداکرے۔ یہ بات انہوںنے ”اے پی پی“ سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ مشکل حالات کے باوجود تحریک انصاف کی قیادت اور حکومت نے اس بات کا فیصلہ کیاہے کہ جتنا ممکن ہو عوام کو ریلیف دیاجائے۔ انہوںنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو مشکل صورتحال سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں۔ ایک سوال کےی جواب میں انہوں نے کہاکہ قوم ٹیکس دے اور ملک کو مشکل حالات سے نکالنے میں اپنے قومی فریضہ کو اداکرے۔ انہوںنے کہاکہ یہ ٹیکس عوامی امنگوں کی مطابق ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی پر خرچ ہوگا۔








