حکومت نے ملک میں امن و امان کی بہتر کےلئے نمایاں اقدامات اٹھائے ہیں ،جلد ہی مکمل امن کی فضا بحال ہو جائے گی، وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد

حضرو۔ 04 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملک میں امن و امان کی بہتر کےلئے نمایاں اقدامات اٹھائے ہیں ،جلد ہی ملک میں امن کی فضا بحال ہو جائے گی، آپریشن دارلفساد پر حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں۔ این اے 57کے کونے کونے میں 2018تک سوئی گیس فراہم کر دی جائے گی۔ ان خیالات کا …

حضرو۔ 04 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملک میں امن و امان کی بہتر کےلئے نمایاں اقدامات اٹھائے ہیں ،جلد ہی ملک میں امن کی فضا بحال ہو جائے گی، آپریشن دارلفساد پر حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں۔ این اے 57کے کونے کونے میں 2018تک سوئی گیس فراہم کر دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف سیاسی و سماجی شخصیت شیخ حامد محمود کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر شیخ اجمل محمود ،ڈاکٹر محمد اشرف بٹ،شیخ غلام صمدانی،شیخ عارف محمود،شیخ خالدی،حاجی سیف الرحمن،ملک جاوید،ملک اکمل شفیق،طلال بٹ،رئیس ڈار،حاجی احسان ،سٹی صدر سیٹھ محمد رفیق بھولا کے علاوہ کثیر تعداد میں ن لیگ کے کارکنان موجود تھے۔

Leave a Reply