اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت عامرمحمود کیانی نے کہا ہے کہ معذور افراد کی بحالی اور ان کو صحت کی سہولیات کی فراہمی بارے پاکستان کا وژن ترقی پسند اور بڑا مثبت ہے، پاکستان نے جسمانی طورپرمعذور افراد کو معا ونتی آلات کی فراہمی کے سلسلہ میں بین الاقوامی سطح پر نمایاں کردار ادا کیا ہے، معذور افراد کو معا شرے کا مفید حصہ …
حکومت وزیراعظم عمران خان کی مدبرانہ قیادت میں معذوروں کی حالت بہتر بنانے کے لئے اپنا کردار جاری رکھے گی،وفاقی وزیر صحت عامرمحمود کیانی کا سمپوزیم سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت عامرمحمود کیانی نے کہا ہے کہ معذور افراد کی بحالی اور ان کو صحت کی سہولیات کی فراہمی بارے پاکستان کا وژن ترقی پسند اور بڑا مثبت ہے، پاکستان نے جسمانی طورپرمعذور افراد کو معا ونتی آلات کی فراہمی کے سلسلہ میں بین الاقوامی سطح پر نمایاں کردار ادا کیا ہے، معذور افراد کو معا شرے کا مفید حصہ بنانے کے لیے مسلسل تحقیق نا گزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو متحدہ عرب امارات کے سفارت خا نہ کی طر ف سے خصوصی افراد کے لیے منعقدہ سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا معذور افراد کی بحالی اور ان کو صحت کی سہولیات کی فراہمی بارے وژن ترقی پسند اور بڑا مثبت ہے۔ وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے کہا کہ پاکستان نے جسمانی طورپرمعذور افراد کو معا ونتی آلات کی فراہمی کے سلسلہ میں بین الاقوامی سطح پر نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معذور افراد کو معا شرے کا مفید حصہ بنانے کے لیے مسلسل تحقیق نا گزیر ہے۔ حکومت وزیراعظم عمران خان کی مدبرانہ قیادت میں معذوروں کی حالت میں بہتری لانے میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ھے اور اس نوبل کاز کے لیے تمام ممکن کو ششیں کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ انسان یکساں طور پراہم ترین اور قابل قدر ہے لہذا کسی بھی قسم کی معذوری یا کمز وری رکھنے والے انسانوں کو پیچھے نہیں چھوڑ اجاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ معزور افراد کی بحالی کے لے معا ونتی ٹیکنالوجی تک آسان رسائی اور اس کا فر وغ وقت کا تقا ضا ہے۔ معا شرے کی تر قی اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے کہ سب کو یکساں اور مساوی مواقع مہیا کئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ خصوصی افراد کو وہ تمام حقوق دیئے جائیں جن سے وہ باعزت زندگی گزارسکیں۔








