حکومت وکلا برادری کے جائز مسائل کے حل کے لیے اقدامات کر رہی ہے،وفاقی وزیر قانون و انصاف

حکومت وکلا برادری کے جائز مسائل کے حل کے لیے اقدامات کر رہی ہے،وفاقی وزیر قانون و انصاف

اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے مختلف وکلا رہنمائوں نے ملاقات کی ،جس میں وکلا برادری کو درپیش مسائل، قانون و انصاف سے متعلق امور اور ان کے حل کے لیے ممکنہ اقدامات پر مشاورت کی گئی۔

ملاقات میں پنجاب بار کونسل کے اراکین سید غضنفر عباس بخاری اور ملک صبح صادق اعوان ایڈووکیٹ سمیت لیہ، میانوالی اور پپلیاں سے تعلق رکھنے والے دیگر وکلا نے بھی شرکت کی۔

وکلا رہنمائوں نے وفاقی وزیر قانون کو اپنی برادری کو درپیش مختلف مسائل اور معاملات سے آگاہ کیا جبکہ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے ان کے موقف کو توجہ سے سنا۔ملاقات کے دوران قانون اور انصاف کے شعبے سے متعلق مختلف امور بھی زیر بحث آئے اور وکلا برادری کے جائز مسائل کے حل کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ وکلا برادری قانون کی حکمرانی اور انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، حکومت وکلا برادری کے جائز مسائل کے حل کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

مزید خبریں