حکومت کی ا قتصادی اصلاحات کی بدولت پاکستان ایشیا میں تیزی سے ابھرتی معیشت بن گیا، وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال

اسلام آباد ۔ 02 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی ا قتصادی اصلاحات کی بدولت پاکستان ایشیاءمیں تیزی سے ابھرتی معیشت بن گیا ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری نے پاکستان کو عالمی سرمایہ کاری کے نقشے میں شامل کیا ہے۔ وہ جمعرات کو واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانہ میں امریکی محکمہ خارجہ اور بین الاقوامی ترقی …

اسلام آباد ۔ 02 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی ا قتصادی اصلاحات کی بدولت پاکستان ایشیاءمیں تیزی سے ابھرتی معیشت بن گیا ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری نے پاکستان کو عالمی سرمایہ کاری کے نقشے میں شامل کیا ہے۔ وہ جمعرات کو واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانہ میں امریکی محکمہ خارجہ اور بین الاقوامی ترقی کے امریکی ادارے کے اعلیٰ حکام کے ایک مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت کی طرف سے متعارف کرائی گئی اقتصادی اصلاحات کی بدولت پاکستان ایشیاءمیں تیزی سے ابھرتی معیشت بن گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نے پاکستان کو عالمی سرمایہ کاری کے نقشے میں شامل کیا ہے۔ اجلاس میں پاکستان امریکہ نالج راہداری پر عملدرآمد میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا جس کا تصور وزیراعظم نواز شریف نے اپنے امریکہ کے گزشتہ سرکاری دورے میں پیش کیا تھا۔

Leave a Reply