لاہور۔17جنوری (اے پی پی):چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت کی بہتر پالیسیوں کی بدولت ملک تیزی سے ترقی کی جانب رواں دواں ہے،جلدآئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے،نوجوان ہمارا مستقل ہیں،وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو برسر روزگارو بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں،معرکہ حق میں بڑے دشمن کوشکست دی۔ ان خیالات کا …
حکومت کی بہتر پالیسیوں کی بدولت ملک تیزی سے ترقی کی جانب رواں دواں ہے ، رانا مشہود احمد خان

مزید خبریں
لاہور۔17جنوری (اے پی پی):چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت کی بہتر پالیسیوں کی بدولت ملک تیزی سے ترقی کی جانب رواں دواں ہے،جلدآئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے،نوجوان ہمارا مستقل ہیں،وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو برسر روزگارو بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں،معرکہ حق میں بڑے دشمن کوشکست دی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز مقامی ہوٹل میں نجی یونیورسٹی کے زیر اہتمام فنانشل اکنامکس اینڈ ہیومنٹیز پر چوتھی عالمی ریسرچ کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔رانا مشہود احمد خان نے کہاکہ نوجوان ملک کا روشن مستقبل اورملک و قوم کی ترقی و خوشحالی میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے،حکومت نوجوانوں کو برسر روزگار بنانے کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے،وزیر اعظم یوتھ پروگرام اس سلسلے کی ایک کڑی ہے،جس کا مقصدوزیر اعظم شہبا زشریف کے ویژن کے تحت نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے اور صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے ،ہمارے بچے بچیاں ہر میدان میں آگے ہیں،نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کی بھی ضرورت ہے ،جس کے لیے نوجوانوں کو رائزنگ پاکستان کا حصہ بنا یا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل یونیورسٹیوں کے اندر ہے،ہمیں اپنے تعلیمی اداروں میں ریسرچ بیسڈ تعلیم کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ،دنیا میں اب تعلیم کا نظام اور تحقیق کا انداز تبدیل ہور ہاہے،دنیا ایسی تحقیق مانگتی ہے جس کا فائدہ اور فوری نتائج حاصل ہوں،ہم سکل ورکرز پر کام کررہے ہیں تاکہ وہ دنیا بھر میں پاکستان کانام بلند کرسکیں ۔
انہوں نے طلبہ کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آ پ تحقیق کواپنا قیمتی وقت دے رہے ہیں،اس تحقیق کے نتائج بھی آنے چاہیے،معرکہ حق میں پاکستان نے جنگی برتری کے ساتھ ٹیکنالوجی کی برتری بھی ثابت کی۔رانا مشہود احمد خان نے کہاکہ حکومتی مثبت پالیسوں کی بدولت پاکستا ن ترقی کی جانب تیزی سے بڑھ رہا اور اب دنیا کا رخ پاکستان کی طرف ہے،پاکستانی پاسپورٹ 28درجے بہتر ہوا ہے
،ہمارے لئے دنیا میں مواقع بڑھ رہے ہیں،جلد آئی ایم ایف سے بھی چھٹکارا حاصل کر لیں گے۔انہوں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانی ملک کے سفیر ہیں ،ملکی ترقی اور ترسیلات زر میں اضافہ کے لیے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔








