اسلام آباد ۔ 03 فروری (اے پی پی) پولیو کے خاتمہ بارے وزیراعظم کی فوکل پرسن سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی کوششوں سے اب پاکستان میں پولیو کے کیسوں میں بہت زیادہ کمی آچکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے پولیو کی ٹیموں کے حکام پر زور دیا کہ وہ پولیو وائرس کے ریزروئیر والے علاقوں …
حکومت کی کوششوں سے پاکستان میں پولیو کے کیسوں میں بہت کمی آچکی ہے،عائشہ رضا فاروق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 03 فروری (اے پی پی) پولیو کے خاتمہ بارے وزیراعظم کی فوکل پرسن سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی کوششوں سے اب پاکستان میں پولیو کے کیسوں میں بہت زیادہ کمی آچکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے پولیو کی ٹیموں کے حکام پر زور دیا کہ وہ پولیو وائرس کے ریزروئیر والے علاقوں میں وائرس کی روک تھام کیلئے اعلیٰ ترین معیار کا اپنا کام جاری رکھیں اور اس ضمن میں پائیداری کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر کوششیں کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم 2017ءمیں اس عزم اور آگاہی کے ساتھ داخل ہوئے ہیں کہ ہم پولیو کے خاتمہ کے بالکل قریب پہنچ گئے ہیں اور اب ہم نے بھرپور کوششیں کرکے ایسا کام کوپایہ تکمیل تک پہنچانا ہے جو ابھی زیر تکمیل ہے۔








