خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین کی ایوان صدر میں سکول کی طالبات سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین نے کہا ہے کہ نئی نسل اور خاص طور پر بچیوں کو دینی تعلیمات اور اپنی تہذیبی اقدار سے روشناس کرانا ضروری ہے تاکہ نئی نسل کی تربیت بہتر انداز میں کرکے قوم کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں ایوان صدر میں سکول کی طالبات سے بات …

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین نے کہا ہے کہ نئی نسل اور خاص طور پر بچیوں کو دینی تعلیمات اور اپنی تہذیبی اقدار سے روشناس کرانا ضروری ہے تاکہ نئی نسل کی تربیت بہتر انداز میں کرکے قوم کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں ایوان صدر میں سکول کی طالبات سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سکو ل کی پرنسپل، اساتذہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین نے کہا کہ معاشرے میں خیر پھیلانے کے لئے ضروری ہے کہ انسان نماز اور صدقہ کواپنی زندگی کا حصہ بنائے اور اپنی آنے والی نسلوں کو اس کی ترغیب دے کیونکہ نماز اورصدقہ برائیوں کے خلاف ڈھال ہے۔