مکہ مکرمہ ۔ 11 اگست (اے پی پی) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز منی پہنچ گئے، منیٰ پیلس میں گورنر مکہ نے ان کا خیر مقدم کیا۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منیٰ میں حجاج کو فریضہ حج کی ادائیگی میں سہولت کے لئے فراہم کی جانے والی خدمات کی نگرانی کی ۔ شاہ سلمان طرف سے حکومت کی میزبانی میں حج کرنے والے ساڑھے 6 ہزار حجاج …
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان منیٰ پہنچ گئے، حج انتظامات کا جائزہ لیا
مکہ مکرمہ ۔ 11 اگست (اے پی پی) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز منی پہنچ گئے، منیٰ پیلس میں گورنر مکہ نے ان کا خیر مقدم کیا۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منیٰ میں حجاج کو فریضہ حج کی ادائیگی میں سہولت کے لئے فراہم کی جانے والی خدمات کی نگرانی کی ۔ شاہ سلمان طرف سے حکومت کی میزبانی میں حج کرنے والے ساڑھے 6 ہزار حجاج کرام کی قربانی کے اخراجات اپنی طرف سے ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔سعودی وزیر برائے مذہبی امور و دعوت وارشاد الشیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے بتایا کہ شاہ سلمان کی ہدایت پرساڑھے 6 ہزار حجاج کرام کی قربانی کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔ واضح رہے کہ خصوصی حج پروگرام کے تحت مجموعی طورپر 79 ممالک کے ساڑھے 6 ہزار مسلمان فریضہ حج ادا کر رہے ہیں۔









