اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) جولائی 2018ءکے دوران خام تیل کی ملکی برآمدات میں 79.81 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2018ءکے دوران خام تیل کی برآمدات کا حجم 3.03 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ جولائی 2017ءکے دوران برآمدات کا حجم 1.68 ارب روپے رہا تھا۔ پی بی ایس کے مطابق جولائی 2017ءکے مقابلہ میں جولائی …
خام تیل کی برآمدات میں جولائی کے دوران 79.81 فیصد اضافہ
اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) جولائی 2018ءکے دوران خام تیل کی ملکی برآمدات میں 79.81 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2018ءکے دوران خام تیل کی برآمدات کا حجم 3.03 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ جولائی 2017ءکے دوران برآمدات کا حجم 1.68 ارب روپے رہا تھا۔ پی بی ایس کے مطابق جولائی 2017ءکے مقابلہ میں جولائی 2018ءکے دوران خام تیل کی قومی برآمدات میں 1.35 ارب روپے یعنی 79.81 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔









