خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

سنگاپور ۔ 22 جولائی (اے پی پی) ایشیائی آئل مارکیٹ میں جمعہ کو خام تیل کے نرخوں میں اضافے کا رجحان رہا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی کی صورتحال ہے تاہم تجزیہ کاروں نے عالمی سطح پر خام تیل کی زائد رسد کے باعث نرخوں میں اضافے کی صورتحال عارضی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے …

سنگاپور ۔ 22 جولائی (اے پی پی) ایشیائی آئل مارکیٹ میں جمعہ کو خام تیل کے نرخوں میں اضافے کا رجحان رہا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی کی صورتحال ہے تاہم تجزیہ کاروں نے عالمی سطح پر خام تیل کی زائد رسد کے باعث نرخوں میں اضافے کی صورتحال عارضی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے ستمبر میں ترسیل کے معاہدے 11 سینٹ یا 0.25 فیصد کے اضافے سے 44.86 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے اسی مدت میں ترسیل کے سودے 20 سینٹ یا 0.43 فیصد کی بہتری سے 46.40 پوائنٹس میں ہوئے۔

Leave a Reply